English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد جمع

لاہور:پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی  اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی  میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد جمع کروائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول وفاق پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان پی ٹی آئی کی جانب سے وفاق پر جتھوں کی صورت حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

حنا پرویز بٹ کی  جمع کرائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ شر پسندوں اور بلوائیوں نے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے، ایک مخصوص ٹولے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے۔

قراداد کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک دن کے احتجاج کے باعث ملک کو 190 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے، یہ ایک شدت پسند جماعت ہے اس پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے