English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی

لاہور:پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب  حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں 25 نومبر تک نافذ دفعہ 144 میں مزید 3 دن (26 تا 28 نومبر) کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس دوران صوبے بھر میں ہر قسم کے جلسے، جلوس، احتجاج، ریلیاں، دھرنے اور سیاسی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

فیصلے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 میں توسیع امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے اور صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے