ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین اور بشری بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی حدودمیں داخل

nationwide protest from Friday

اسلام آباد: تحریک انصاف( پی ٹی آئی )  کا خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ  علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ  کی قیادت میں آنے والا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈا پور نے مرکزی قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد ٹول پلازہ پر گاڑی سے اترکر اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی ہدایات کے مطابق عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ   ہمارے کارکنان پرپنجاب پولیس نے ظلم وستم کرکے زبردستی جیل میں ڈال دیا ہے، ہم پر امن احتجاج کرنے کے لیے آئیں ہیں، لیکن حکومتی اشاروں پر ہمارے کارکنان پر جگہ جگہ ظلم کیا جارہاہے۔

خیال رہےکہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ روز پورے دن مختلف جگہوں پر پی ٹی آئی کارکنا ن اور پنجاب پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور درجنوں کے حساب سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں