دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کے 15.3 اورز میں 70 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
ٹاس کے بعد کئی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ،ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ابرار احمد اور طیب طاہر ڈیبیو کریں گے۔

