English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلا دیش نے ناقابل شکست سری لنکا کو لگام دے دی

القمر

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی اب تک ناقابل شکست ٹیم سری لنکا کوبنگال ٹائیگرزنے قابو کرلیا۔ گزشتہ روزمیگا ایونٹ کے تیسرے روز باغ جناح کرکٹ گرائونڈ پر سری لنکا نے ٹا س جیت کر بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش نے 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے ۔عاشق الرحمن نے 42 جبکہ محمد سلمان نے 36 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی کپتان چندانہ دیش اپریا نے 44 گیندوں پر 56 رنز بنائے ،دمیت سندروان نے 21 رنز اسکور کئے۔ مہیدالاسلام نے 4اوورز میں 18 رنز دے کر 3 اور عارف حسین نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مہمان خصوصی یو بی ایل کے جنرل منیجر سینٹرل پنجاب محمد عامر نے چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کے ہمراہ بنگلا دیش کے مہید الاسلام کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔ گزشتہ روز شیڈول میچ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف واک اوور مل گیا۔غنی انسٹیٹیوٹ گرانڈ پر نیپال نے افغانستان کے خلاف 108 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی ، افغانستان نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آج باغ جناح گرائونڈ پر پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین میچ کھیلا جائے گا جبکہ غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گرائونڈ پر جنوبی افریقا اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوںگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے