English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکہنا  ہے کہ تاریخ کے گھناؤنے ترین مظالم ڈھاتے ہوئے اسرائیل اب تک 44 ہزار کے قریب معصوم فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کو شہید کر چکا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ  فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی کی جارہی ہے، پاکستان عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری پر روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینیوں کے لیے بھیجے جانے والے  امدادی قافلوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سنگین جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی  بے رحم خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو استثنی دینا صیہونی ریاست کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطینی ریفیوجیز ان دی نیئر ایسٹ (UNRWA) کو فلسطینی پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فنڈنگ اور تحفظ کے حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے سہولیات فراہم کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   ہم امن، وقار اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے فلسطینیوں کی جد و جہد میں  اُن کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے