English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نو مئی کے ماسٹر مائنڈز آج بھی ریاست پر حملہ آور ہیں، گورنرخیبرپختونخوا

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) فیصل کریم کنڈی نے کہا  ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز آج بھی ریاست پر حملہ آور ہیں، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رینجرز کے جوانوں کو گاڑی سے کچلا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے گورنر کے پی کے نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانا ریاست دشمن ٹولے کے مشن کا حصہ تھا، خیبر پختون خوا میں دہشت گردوں کو بسانے والی جماعت اسلام آباد میں دہشت گردی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملک دشمن جماعت کی سہولت کاری کرنے والے تمام جرائم میں برابر کے شریک ہیں، انتشار پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

خیال رہےکہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک گاڑی نے اسلام آباد میں  رینجرز کے جوانوں کو گاڑی سے کچل دیا، جس کے نتیجے میں 4 رینجرز جوان شہید اور 4 زخمی ہوئےہیں جبکہ اب تک کے ہونے والے تصادم میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور 100سے زائد پولیس کے جوان زخمی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے