ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ نیوزی لینڈ سیریز کو کرو-تھارپ ٹرافی کانام دیدیا گیا

کرائسٹ چرچ (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کو کرو-تھارپ ٹرافی کا نام دے دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز کل سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ14 دسمبر سے شروع ہوگا۔ سیریز کی ٹرافی کو انگلینڈ کے گراہم تھارپ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کے نام سے منسوب کیا گیا، اس ٹرافی کو دونوں آنجہانی کرکٹرز کے بیٹ کی لکڑی سے بنایا گیا ہے۔ ٹرافی میں تھارپ کے نیوزی لینڈ کے خلاف اور مارٹن کرو کے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے والے بیٹ استعمال ہوئے ہیں جب کہ دونوں کھلاڑیوں کی فیملی نے ٹرافی بنانے کیلئے بیٹ کا عطیہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی اپنے عہد کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوا کرتے تھے، گراہم تھارپ اس سال اور مارٹن کرو 2016 میں انتقال کرگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں