English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات کی پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد

ابوظہبی:  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے روز گار کےلیے آنے والے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائد کردی ہے۔

یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزہ لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا، اماراتی حکومت کی شکایت کے ازالے پر حکومت پاکستان کا اقدام خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے