English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونا 2 دن کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پھر مہنگا ہوگیا

القمر



کراچی:

سونے کی قیمت 2 دن کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پھر بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 2647ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 275900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1372روپے کے اضافے سے 236540روپے کی سطح پر آگئی۔ 

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے