ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں 5.2 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے



پشاور:

خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔

پشاور اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں ملاکنڈ بٹ خیلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے فوراً بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں