English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلپائنی صدر کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان فلپائنی ہم منصب سے گفتگو کررہے ہیں

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے صدر لینسی فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے امارات کے دورے کے دوران ہم منصب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اماراتی صدر نے ابوظبی کے قصر الشاطی میں فلپائن کے صدر کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مضبوط اقتصادی تعلقات کے عزم کا اظہار کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مفاد کے لیے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے