
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں مسلسل بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ہر طرف تباہی مچا دی ،جس سے 20 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب راستے میں آنے والی ہر شے بہا لے گیا۔ کئی مقامات پر پل بہ گئے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے کئی افراد مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں۔ ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی بارش نے شمالی سماٹرا کے 4اضلاع میں تباہی مچائی تھی،جس کے بعد ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوگئے تھے۔
