English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جارجیا کی یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات ملتوی

جارجیامیں حکومت کے خلا ف احتجاج کے دوران مظاہرین جلاؤ گھیراؤ کررہے ہیں

تبلیسی (انٹرنیشنل ڈیسک) جارجیا کی حکومت نے یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مذاکرات 2028ء تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خبررساں اداروں کے مطابق حکومت نے برسلز سے بجٹ کے لیے امداد بھی لینے سے انکار کردیا ۔ دوسری جانب حکومتی اقدام کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے ہی لوگوں کے خلاف اعلان جنگ کررہی ہے۔ جارجیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ یورپین یونین کئی دہائیوں سے ہماری توہین کرتی آئی ہے،جس کے بعد شمولیت کے فیصلے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری جانب شہریوںکی جانب سے پرتشدد احتجاج کے بعد پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے