English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

reduced

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں رد و بدل کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 164.98 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 151 روپے 73 پیسے کم ہوگئی۔

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے