ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ پیٹرول 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے سے 258 روپے 43 پیسے میں دستیاب ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 48 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 151 روپے 73 پیسے ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل بھی 62 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 164 روپے 98 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں