English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جتھوں سے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے، عظمیٰ بخاری

القمر



لاہور:

وزیراطلاعات نے بیان دیا ہے کہ جتھوں سے فیڈریشن پر چڑھائی سے این آر او نہیں ملتے، کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے اور کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہیں کے پیچھے چھپا رہے ہیں جبکہ پوری دنیا کے میڈیا نے دیکھا کہ علی امین اور بشریٰ کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے اور پتھراؤ کیا، جن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے وہ پھر بھڑکیں مار رہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشریٰ بی بی کافی ہے، یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی اب شدت پسند اور انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے