English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے بشری بی بی کافی ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا  ہے کہ بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی )عمران خان اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشری بی بی کافی ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشری بی بی ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ   پی ٹی آئی کی قیادت اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں، تحریک انصاف کی یہ آخری ناکام بغاوت تھی، اب انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگوں اب سوچنا چاہیے کہ جو قیادت انہیں بے یارو مددگار چھوڑ کر فرار ہوگئے وہ آگے بھی ان کوچارے کے طور پر ہی استعمال کریں گے،  کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے ہیں؟    عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ  علی امین اور بشری بی بی کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے  جن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے وہ پھر بڑکیں ماررہے ہیں، پی ٹی آئی والے ملک میں بدامنی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے