English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال اسموگ سے بیماریوں کے پھیلاﺅ میں کمی

Emergency alert issued

لاہور: محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نے اسموگ کے باعث پھیلنے والی بیماریوں کی ایک رپورٹ جاری ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہگزشتہ سال2023ءکے مقابلے میںرواں سال اسموگ سے بیماریوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ کمی آئی ہے جبکہ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے دگنی بیماریاں پھیلی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نومبر میں پنجاب میں پھیپھڑوں کے 19 لاکھ 14 ہزار480 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ دمہ سے1 لاکھ29 ہزار544 افراد متاثر ہوئے۔
جبکہ گزشتہ سال نومبر2023 ءمیں پھیپھڑوں کے23 لاکھ 82 ہزار122 اور دمہ کے1 لاکھ 45 ہزار 823 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
پنجاب میں گزشتہ سال دل کے65 ہزار650 اور فالج کے7 ہزار546 کیس آئے تھے جبکہ رواں سال پنجاب میں دل کے61 ہزار4 اور فالج کے 6 ہزار 266 مریض سامنے آئے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ پنجاب کے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صرف نومبر میں 58 ہزار274 پھیپھڑوں اور دمہ سے13 ہزار958 بچے متاثر ہوئے، جن میں330 بچے دل اور 60 بچےوں کو فالج سے متاثر ہو کر اسپتال میں داخل ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے