ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان اکرم نے استعفیٰ واپس لے لیا ، مشعال یوسفزئی عہدے سے فارغ



پشاور:

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا، پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقیدکی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے تاہم پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کو احتجاج ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ادھر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشال یوسفزئی کی ایک بار پھر کابینہ سے چھٹی کرادی اور انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر مجھے ڈی نوٹیفائی کیا گیا، اپنے بیان میں مشعال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے وفا نبھائی اور ڈی چوک پہنچیں۔

24 نومبر کو بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بھیجا گیا، بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو کارکنان کے نام 20 سیکنڈ کی ویڈیو بنانے کا کہا، بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کی مرضی پر ویڈیو بنانے سے انکار کر دیا، انہوں نے سارا اختیار بشریٰ بی بی کو دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں