English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری ملازمین کیلیے پنشن میں سالانہ اضافہ ختم، پنجاب حکومت کا اعلان

Punjab government announced

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری خزانہ پنجاب نے تمام محکموں کو نئےمراسلے کے تحت پنشن میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے ۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے 3 طرز کی پیشن میں سالانہ اضافہ ختم کیاہے ، پنشن میں اضافے پر بندش کا آغاز آج سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہو گا، سیکریٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے تمام انتظامی سیکریٹریز اور سربراہوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پینشن میں بھی کٹوتی ہوگی، جلد ریٹائرمنٹ لینے والے 59 سالہ شخص کی پینشن میں2 فیصد کمی ہوگی، 58سالہ شخص کی پینشن میں 4فیصد،57سالہ شخص کی پینشن میں6فیصد کمی ہوگی جبکہ 56سالہ شخص کی پینشن میں 8 فیصد اور 55 سالہ شخص کی پینشن میں دس فیصد کمی ہوگی۔

سیکرٹری خزانہ کا کہناتھا کہ تمام محکمے نئے مراسلے کے تحت پنشن میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے