ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ 2 کیس؛ ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اوربشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی۔

اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ بشریٰ بی بی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ وکیل صفائی سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی نئے درج ہونے والے مقدمات پر ضمانت حاصل کرنے پشاور ہائی کورٹ گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی نے پشاور میں عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ہے۔

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ عدالت مقدمے کی سماعت پیر تک ملتوی کردے۔ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔ اسپشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہیں۔ استدعا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں