ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹنڈوالہیار ابریز علی عباسی کی زیر صدارت منشیات فروشوں، کچی شراب، گٹکا، مین پوری کیخلاف ٹنڈوالٰہیار پولیس کی گزشتہ 4 دن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق 140 کلو خام مال78 پیکٹ انڈین گٹکا 865 مین پوری 15 گرام آئس 14 ملزمان کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں 10 مقدمات درج کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او نصرپور نے مخبر کی اطلاع پر کارروائیاں کر تے ہو ئے منشیات فروشی میں ملوث اور دیگر کیسز میں مطلوب روپوش سمیت 3 ملزمان سہیل عرف عامر لاشاری ولد نذیر احمد لاشاری، نواب ولد دودو چھٹو۔ نذیر ولد واحد ڈنو چھٹو و کو حراست میں لے کر ملزم کے قبضے سے 130 مین پوری برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او بی سیکشن نے مخبر کی اطلاع پر بہترین کارروائیاں کر تے ہو ئے منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان عبدالباسط ولد عبد الکریم بروہی، خلیل احمد ولد محمد گل بروہی، جاسم ولد حبیب اللہ بروہی، عمران علی ولد عبدالغفور آرائیں، ذاکر ولد گلستان پٹھان کو حراست میں لے کر ملزمان کے قبضے سے 140 کلو خام مال، 75 پیکٹ انڈین گٹکا اور 360مین پوری اور منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی 2 کاریں برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں ملزمان پر 3 مقدمات درج کر دیے گئے۔ اور ایس ایچ او اے سیکشن اور انچارج مددگار نے مخبر کی اطلاع پر کارروائیاں کر تے ہو ئے منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان مسمات ساجدہ ولد نبی بخش مکرانی عبد الستار ولد محمد سومار سومرو،نعمان ولد اسلم خانزادہ،علی بخش ولد در محمد لاشاری علی رضا ولد بشیر احمد چوہان کو حراست میں لے کرملزمان کے قبضے سے 15 گرام آئس، 300 مین پوری اور 3 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزمان پر 5 مقدمات درج کر دیے گئے۔ جبکہ ایس ڈی پی او چمبڑ کی سربراہی میں ایس ایچ او بکیرا شریف نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کر تے ہو ئے ، منشیات فروشی میں ملوث ملزم غازی خان ولد احمد عرف دین محمد خاصخیلی کو حراست میں لے کر ، ملزم کے قبضے سے 105مین پوری برآمد کرکے سرکار کی مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔
