English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کردی۔ 

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) حملہ کیس میں سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ 

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے ۔

اس موقع پر  پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزم ہمراہی ملزمان کے اقبالی بیان میں نامزد ہے، فرد جرم سے قبل ملزم کی بریت استغاثہ کی شہادت کو متاثر کرسکتی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے