English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ریلوے اسٹیشن کے علاوہ تمام اسٹیشنوں کے لگیج  اسکینر خراب ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:قومی اسمبلی ریلوے کی ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کے پاس ریلوے سٹیشنز کی سیکورٹی کے لئے کسی قسم کی ٹیکنالوجی موجود نہیں ہے اور لاہور کے علاوہ دیگر سٹیشنز پر موجود بیگج سکینرز خراب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس کنوینر رمیش لال کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزارت ریلوے اور ریلوے پولیس کے اعلی افسران کے افسران نے شرکت کی۔

 قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ ریلویزحکام تجاوزات میں بھتے لیتے ہیں ریلویزافسران ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سکھر ڈویژن میں بیس بیس کروڑ کی پراپرٹی پر قبضہ ہے۔

اجلاس میں ریلوے پولیس حکام نے بتایا کہ   صرف ایک لاہور میں لگیج اسکینر کام کر رہا ہے، باقی سارے کے سارے فیل ہیں اور تمام کے تمام  سکینرز فارغ ہیں حکام نے بتایا کہ کوئی واک تھرو گیٹ کام نہیں کررہا ہے۔  کنوینر کمیٹی نے کہا جو  اسکینر لگے ہوئے ہیں وہ کیوں کام نہیں کررہے ہیں۔ جس پر حکام نے بتایا کہ ہم نے کوشش کی کہ سی سی ٹی وی کیمرے لے لیں انہوں نے کہااسکینرز ہماری ذمہ داری نہیں ہیں، ریلوے پولیس کے پاس تو فنڈ ہی نہیں ہیں کنوینیر کمیٹی نے کہا کہ سیکرٹری ریلوے بورڈ کہہ رہا ہے یہ پولیس کا کام ہے اجلاس میں سی ای او ریلوے کی عدم موجودگی پر کمیٹی اراکین نے برہمی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے