English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معاشی استحکا م کی بنیادیں مضبوط کرنے کیلیے نجی شعبے کا کردار اہم ہے،وزیر خزانہ

القمر

اسلام آباد (اے پی پی ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، اب ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے جس میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح سود بھی 13 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ وزیر
خزانہ محمد نے کہا کہ پچھلے 12 سے 14 ماہ میں ہم نے مثبت اور قابل ذکر کارکردگی دکھائی جس سے ملکی آمدنی میں ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر صرف 2 ہفتے کی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل تھے جو کہ اب ڈھائی ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسی طرح آگے بڑھتے رہنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوجائیں گے جسے عالمی معیار کے حوالے سے بہتر تصور کیا جاتا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں اور معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ تعمیرات کے شعبے کا معیشت میں نمایاں کردار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے