
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کرکٹ کے فروغ کیلئے ہمارا ادارہ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا اس کا اعلان مہمان خصوصی زاہد حسین بھٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈی گروپ آف کمپنیز نے گزشتہ روز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے ٹچ می ٹرافی انڈر 15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ کراچی نے ماضی میں حنیف محمد، مشتاق محمد، ظہیر عباس، جاوید میاں داد، شاہد آفریدی جیسے عظیم کر کٹر پیدا کئے ہیں امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز آرسی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے مر حلے کے اختتام پر کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ اس موقع پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اسپونسر کرنے پر ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد توصیف صدیقی نے مہمان خصوصی اور جاوید اختر کیانی کا شکریہ ادا کیا اور ٹورنامنٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میچ میں زون 6 نے زون 7 کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ زون 7 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
