ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع



اسلام آباد:

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک مقدمے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے ڈی چوک مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات کی نکالنے کی استدعا  کی گئی ہے۔

علی ا مین گنڈاپور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتجاج کے لیے آئینی حق کو استعمال کیا، پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔ 26 نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک ایف آئی آر یا دہشت گردی کی دفعات کو معطل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں