English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی روپ متی سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب

القمر

عالمی شہرت یافتہ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے کا اعزاز رکھنے والے پاکستانی مصور چترا پریتم کی بیٹی روپ متی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی آخری تحصیل صادق آباد کے تاریخی قصبہ سنجرپور سے تعلق رکھنے والی روپ متی نے سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

روپ متی ان دنوں فرانس میں موجود ہیں اور وہ نیوما بزنس یونیورسٹی فرانس سے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری مکمل کر رہی ہیں۔ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی روپ متی اور اس کے خاندان کو اس شاندار کامیابی پر اقلیتی برادری کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

روپ متی نے اس اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور والد چترا پریتم کی طرح اپنے ملک پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے