English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں اضافہ

القمر

زرعی برآمدات میں پاکستان کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان زرعی تجارت میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔پاکستان نے مشرقی افریقہ کو ٹریکٹرز برآمد کر کے تجارتی برآمدات میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، حال ہی میں پاکستانی ٹریکٹرز کی ابتدائی کھیپ افریقی ملک تنزانیہ پہنچی۔

پاکستانی حکام کی کوششوں سے کینیا-تنزانیہ کی ’’مسائی ٹریکٹا کمپنی‘‘ تنزانیہ میں پاکستانی زرعی مشینری کے فروغ اور رسائی میں شراکت دار ہے۔پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی سے درآمد کئے گئے پاکستانی ٹریکٹرز کی آمد سے مشرقی افریقہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، یہ کامیابی پاکستان کی عالمی تجارتی شراکت داریوں کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں استحکام، افریقی مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط اقتصادی موجودگی کے باعث ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے مستقبل میں تجارتی تعلقات اور شراکت داریوں کی راہیں ہموار ہوں گی۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے