English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میٹروبس ٹریک کا کام سست روی کا شکار، راولپنڈی سیکشن پر سروس پھر بند

القمر



راولپنڈی:

میٹروبس ٹریک کا کام سست روی کا شکار ہونے سے راولپنڈی سیکشن پر سروس ایک مرتبہ پھر بند کر دی گئی۔

راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بھی 6 روز میٹرو بس ٹریک کی مرمت کے باعث بند کی گئی تھی، آئے روز میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہری پریشان ہیں۔

دوسری جانب، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر سے میڑو بس سروس معمول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے