English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بشاالاسد شام سے فرار ہوکر روس میں پناہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے

ماسکو: شام میں اپوزیشن کے جنگجوؤں کے قبضے کے بعد صدر مملکت بشارالاسد اپنے خاندان کے ہمراہ روس فرار ہوگئے ہیں، جہاں روسی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی اپوزیشن فورسز نے حما سمیت دیگر کئی شہروں پر قبضے کرنے کے بعد دمشق پر بھی کنٹرول کرلیا ہے، تحریر الشام’کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے شام میں فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپوزیشن کے جنگجوؤں نے شام پر قبضہ کرنے کے بعد دفاعی کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ تحریر الشام’کے سربراہ کی ہدایت پر  بشارالاسد کےدور کے وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے ریاستی معاملات دیکھنا شروع کردیے ہیں۔

خیال رہےکہ اس سے قبل بشارالاسد کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کی خبریں زیر گردش تھیں،  جوجھوٹ پر مبنی تھیں، شامی باغیوں نے ہوائی اڈے سے معلومات حاصل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے رابطے شروع کردیے تھے۔ واضح رہے کہ باغی گروپ  نے مفرور صدر کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ہوائی اڈے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آخری طیارہ  8 دسمبر کی علی الصبح IL-76 (YK-ATA) کے ذریعے دمشق سے فرار ہوئے، لوکیشن کے حوالے سے علم نہیں ہے کہ کس سمت اڑان بھری ہے، کافی اونچائی کے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے