English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد شریف کیس؛ پاکستان اور کینیا کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار

القمر



اسلام آباد:

ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے کا معاہدہ تیار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی  جنرل نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور کینیا کی حکومت کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار کرلیا گیا ہے۔  اس معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ داخل نہیں کر سکا، جس پر عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔

ارشد شریف قتل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے