English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، کےپی سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

القمر

 مخصوص نشستوں کی الاٹنمنٹ اور خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ اور خیبرپختونخواہ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن آج کے اجلاس میں کسی فیصلہ پر نہ پہنچ سکا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں معاملات پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کے پی میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد اور پشاور ہائی کورٹ میں معاملے کی سماعت سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ زیر بحث رہا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اجلاس کی صدارت کی۔ الیکشن کمیشن اجلاس میں ممبران سیکرٹری سمیت متعلقہ ونگز کے حکام شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن لا ونگ  نے عدالتی احکامات سے متعلق جبکہ الیکشنز ونگ نے انتخابی تیاریوں اور رکاوٹوں سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے