English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل میں خودکش دھماکا: افغانی وزیر سمیت متعدد افراد شہید

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت مہاجرین کے دفتر پر خودکش حملے کے نتیجے میں افغان وزیر برائے مہاجرین اور  حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما خلیل الرحمن حقانی سمیت متعد افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے  دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

افغان ترجمان کاکہنا ہے کہ اب تک دھماکے کے حوالے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، حادثہ پیش آتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا ، شہید ہونے والے افراد کی درست تعداد تو اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں  کی تعداد 10 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے خلیل الرحمن حقانی کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  خلیل الرحمن حقانی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا اور حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے۔

واضح رہے کہ 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خلیل الرحمن حقانی کو وزیر بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے