English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس، شاہ محمود اور یاسمین راشد کے خلاف فرد جرم عائد

القمر

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے