English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

9 مئی مقدمہ؛ مراد سعید، حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

القمر



لاہور:

9 مئی سے متعلق مقدمے میں عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر سمیت پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے  میں میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے میں زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد، واثق قیوم کو بھی اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری  بھی جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ  میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی ۔ پولیس نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش  ہو چکے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے مگر گرفتار نہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے