ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا، ملزم کی عبوری ضمانت میں 3 جنوری تک توسیع

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت میں 3 جنوری تک توسیع کردی۔

جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ ملزم صدیق انجم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں 3 جنوری تک توسیع کردی۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں