ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ کمی کا امکان



اسلام آباد:

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔

نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق 31 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔

ایل این جی سے 23 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت 14 روپے 92 پیسے رہی اور نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں