ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پشاور: پشتخرہ میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد قتل



پشاور:

خیبر پختونخواں کے دارالحکومت پشاور میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق واردات پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پیش آئی۔

خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی طور پر واقعے میں پولیس نے بتایا تھا کہ واقعہ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

بعدازاں اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی 5 ہوگئی، واردات کے دوران 3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ اس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، واردات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں