English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ تعلیم سندھ کی نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت

القمر



کراچی:

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کردی، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 26-2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔ مزید کہا گیا ہے کہ والدین اور طلبہ کے سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کےلیے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک کی وصول کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

اسی طرح  پری پرائمری سے لے کر کلاس نویں اور وہ طلبہ جو نویں کلاس سے دسویں میں پروموٹ ہوئے ہیں ان سے جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی کے مہینوں میں وصول کی جا سکتی ہے۔

مراسلہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر ماہ کے الگ الگ فیس واؤچرز طلبہ کو جاری کیے جائیں۔ جون کے فیس واؤچرز 30 جون تک جبکہ جولائی کے فیس واؤچرز 31 جولائی تک قابل ادا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے