English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کا ری کاؤنٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

القمر



کوئٹہ:

باپ پارٹی کے صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کا صوبائی حلقہ پی بی 21 حب میں ری کاؤنٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ 

الیکش کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی درخواست پر بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ 

صالح بھوتانی نے سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمل نہیں کیا۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، مگرالیکشن کمشن نے الیکشن ایکٹ 2017 اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے روح کے مطابق عمل نہیں کیا۔

صالح بھوتانی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 19 دسمبر کا فیصلہ اور ری کاؤنٹنگ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے