ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

26 نومبر احتجاج  کیسز؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور



اسلام آباد:

26 نومبر احتجاج کے کیسز میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات  کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔

ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور   کرلی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ساتھ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں