
میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی شمالی ریاست چیواوا میں خفیہ قبروں میں مدفون 12 لاشیں دریافت ہوگئیں۔ ریاستی حکام نے امریکی سرحد کے قریب ایسنشن میونسپلٹی میں 11 قبریں دریافت کیں جن میں 12 انسانی ڈھانچے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دریافت 18دسمبر کو شروع ہونے والے ٹریکنگ آپریشنز کے دوران ہوئی۔ نامعلوم ڈھانچے اور شواہد فارنسک میڈیکل سروس کی لیبارٹری میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ منشیات اور تارکین وطن کی امریکا میں اسمگلنگ کے راستے کے طور پر ریاست چیواوا برسوں سے منظم جرائم سے منسلک تشدد کی زد میں ہے۔
