English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرکلب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چمپئن شپ ، آغا اسپورٹس کا شاندار آغاز

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص کے زیر اہتمام شاہین اسپورٹس کمپلیکس سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے انٹر کلب ٹی 20 ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں آغا اسپورٹس کی ٹیم نے کالونی جمخانہ کو 83 رنز سے شکست دے دی چمپئن شپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نعیم غوری نے کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آغا اسپورٹس کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 237 رنز بنائے ابرار راجپوت نے 74 عزیز مہر نے 58 اور شعیب بھٹی نے 46 رنز اسکور کیے کالونی جیم خانہ کے دلیپ نے 3 اور حارث نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کالونی جیم خانہ کی ٹیم مقررہ اورز میں 154 رنز بنا سکی ۔اقبال نے 46 اور ندیم نے 37 رنز بنائے ۔آغا اسپورٹس کی جانب سے عزیز مہر نے 4 اور ریاض پٹھان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نعیم غوری نے گیند کو ہٹ لگا کر کیا جسکے بعد دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔اس موقع پر سابق صدر ڈی سی اے میرپورخاص واحد حسین پہلوانی، عقیل راجپوت، انوار الحق،سلیم غوری، رمیز آرائیں، یوتھ اسپورٹس کمیٹی کے امام بلوچ، ملک اقبال، وسیم الدین، امجد سومرو،راشد لغاری کونسلر لیاقت شاھ اور محمد عرفان بھی موجود تھے جنہیں منتظمین کی جانب سے اجرک کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔ کھیلے جانے والے میچ میں ظہیر لغاری اور عبید کریمی نے امپائرنگ جبکہ وسیم وسان نے آفیشل اسکورر کے فرائض انجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے