ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اڑان پاکستان پروگرام ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرے گا، وزیر اعظم

Attacks on police in the name of so-called peaceful protests

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  ہے کہ اڑان پاکستان جیسا پروگرام پاکستان کی معیشت کو مزیدمستحکم کرے گا، دعا ہے پاکستان اور عوام کیلئے نیا سال خوشیوں کا ہو۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہماری ترقی کی بنیاد ہماری برآمدات ہیں، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، گورنر سٹیٹ بینک کی کوششوں سے خزانے میں 72 ارب روپے کی محصولات آئیں جو بہترین کارکردگی کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، جو ٹارگٹس آئی ایم ایف کے ساتھ فکس کیے ہیں ان میں اچھا خاصا فرق ہے، دسمبر کے مہینے میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہمیں گروتھ سیکٹر میں ٹیک آف کرنا ہے  اور آگے بڑھنا ہے۔

شہباز شریف کاکہنا تھا کہ چینی کی اسمگلنگ زیرو ہوگئی، جس کے بعد ہم چینی برآمد کرنے کے قابل ہوگئے ہیں، آرمی چیف کی مدد سے  تیل کی اسمگلنگ میں بھی کافی کمی آئی ہے، ہم نے انسانی اسمگلروں کو مل کر پوری طرح نکیل ڈالی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں