English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے:امریکی اخبار

امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں عالمی سطح پر ہونے والی دہشتگردی اور سنگین انسانی جرائم کی حقیقت کو بے نقاب کیا ہے۔ 

امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں اور ہدفی قتل میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2014 میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’پاکستان پر براہ راست حملہ کرنا ممکن نہیں، لیکن ہم اپنے مفادات کے لیے خفیہ ذرائع سے کام لے سکتے ہیں۔‘‘ اس بات کا ذکر پاکستانی وزیر داخلہ نے بھی کیا تھا کہ بھارت ان ہلاکتوں میں براہ راست ملوث ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈین حکام نے بھارتی سفارتکاروں اور “را” کی دہشتگرد سرگرمیوں کو بے نقاب کیا ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نے پاکستان میں اجرتی قاتلوں کے ذریعے 6 افراد کا ہدفی قتل کیا۔ اپریل 2024 میں لاہور میں ایک شخص جس کا نام عامر سرفراز تھا اس کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اخبار نے یہ بھی لکھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے۔ کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا جبکہ را کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت دی۔

سفارتی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے