English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہفتے سے سردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی

القمر



کراچی:

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں ہفتے کے روز سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے۔

کراچی میں اگلے دوروز کے دوران سردی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 13 ڈگری/ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں ہفتے کے روز سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے، آج ملک میں داخل ہونے والا سلسلہ بلوچستان میں بارش کا سبب بن سکتا ہے، سسٹم کے بلوچستان سے اخراج کے بعد کراچی سرد ہواؤں کی زد میں آسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 6 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، سردی کی نئی لہرایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے کہا کہ کراچی میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے، جنوری 1934 میں پارہ صفر ریکارڈ ہوچکا ہے،

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے