English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص: گرفتاری سے بچنے کیلیے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سی آئی اے پولیس کا خفیہ اطلاع پر قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم کی موجودگی پر چھاپا، ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی زخمی، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے ہیوی مشینری سے ملزمان کے ٹھکانے مسمار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر نوکوٹ کے قریب سیم نالے کے قریب قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب روپوش ملزمان کی موجودگی پر چھاپا مارا جس پر روپوش ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی سید شعیب حسین جعفری زخمی ہو گئے جنہیں فوری رورل ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی اے ایس آئی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر کے چھاپے مارے جا رہے ہیں، بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے ٹھکانے ہیوی مشینری سے مسمار کر دیے، پولیس نے مذکورہ واقعے پر نوکوٹ پولیس اسٹیشن میں محمد یونس چانڈیو اور دیگر 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس پر فائرنگ کرنے اور دیگر الزمات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے