English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

90 فیصد درست پیشن گوئی کرنے والی ماہر نجوم نے بلاول کی شادی سے متعلق بتا دیا

القمر

علم نجوم کی ماہر سامعہ خان نے رواں برس ہونے والے اہم واقعات سے آگاہ کردیا۔

مقامی نیوز چینل کے پروگرام میں سامعہ خان سے رواں برس بلاول بھٹو کی شادی کے امکان سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

جس پر سامعہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو جس جوپیٹر کی پوزیشن لے کر پیدا ہوئے ہیں وہ ابھی اُس پوزیشن پر ہے کہ اس برس بلاول بھٹو پر مہربان رہیں گے۔

سامعہ خان نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ رواں برس یہ ستارے بلاول بھٹو کو نواز کر نہ جائیں۔ اس لیے یہ سال بہترین موقع ہے۔

ماہر نجوم نے کہا کہ بلاول کے سیاسی دلہا بننے کے ساتھ ساتھ حقیقی دلہا بننے کے امکان کافی روشن ہیں۔

انھوں نے 36 سالہ بلاول کے اہل خانہ کومشورہ دیا کہ اس مبارک وقت سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے